پاکستان ریلویز کا مزید تین ٹرینوں کی بحالی کا اعلان، شیڈول جاری

پاکستان ریلویز نے مزید تین ٹرینیں بحال کرنے کا اعلان کردیا، تیز گام، ہزارہ ایکسپریس اور بہاء الدین زکریا ایکسپریس مرحلہ وار پٹریوں پر دوڑیں گی۔

پاکستان ریلویز کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سیلاب سے متاثرہ ریلوے ٹریکس بہتر ہونے پر مزید 3 ٹرینوں کی بحالی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پاکستان ریلویز نے ٹرینوں کی بحالی کا شیڈول جاری کردیا، نوٹیفکیشن کے مطابق مطابق راولپنڈی سے کراچی کیلئے تیزگام ایکسپریس یکم نومبر سے، حویلیاں تا کراچی ہزارہ ایکسپریس 10 نومبر سے اور ملتان اور کراچی کے درمیان بہاء الدین زکریا ایکسپریس 20 نومبر سے بحال ہوگی۔

ترجمان کے مطابق تینوں ٹرینوں کیلئے بکنگ کا فوری طور پر آغاز کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکشین کے مطابق متعلقہ ڈویژنل حکام کو ٹرینوں کی دیکھ بھال اور ٹکٹس بکنگ کے انتظامات کی ہدایت کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں