عمران خان کا اصل اور تفصیلی تعارف آج سامنے آگیا، وزیر دفاع

وزیر دفاع خواجہ آصف کہتے ہیں کہ عمران خان کا آج تفصیلی تعارف سامنے آگیا۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ کہ عمران خان کی جانب سے عدم اعتماد ناکام بنانے کی صورت میں آرمی چیف کو غیر معینہ مدت تک توسیع کی پیشکش کی گئی تھی۔
وزیردفاع کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے سربراہ آرمی چیف سے کاروباری گفتگو کرتے رہے اور جب غیر آئینی اقدام سے انکار پر فوجی قیادت کو غدار کے القابات سے نوازا گیا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان فرد واحد کی حکومت اور اداروں کو تابع رکھنا چاہتے ہیں، عمران خان نے تمام لائنیں عبورکرلیں، ارشد شریف کی موت کوسیاسی مقاصدکیلئے استعمال کیا گیا۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ فوج کے غیر سیاسی رہنے کے فیصلے کا احترام اور حفاظت کریں گے، تمام آئینی ادارے اپنے قانونی کردارتک محدودہوجائیں۔
Load/Hide Comments