ذاتی حیثیت میں اسٹیک ہولڈرز کو قریب لانے کی کوشش کر رہا ہوں، صدر مملکت

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ نجی گفتگو لیک ہونا ‘غیبت’ کے ذمرے میں آتا ہے اور اس کی حوصلہ شکنی کی ضرورت ہے۔

سرکاری خبر ایجنسی اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق صدر مملکت نے گورنر ہاؤس کراچی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ وہ اپنی ذاتی حیثیت میں اسٹیک ہولڈرز کو مناسب سطح پر مشاورت، گفت و شنید اور بات چیت کے جمہوری طریقوں کے ذریعے قریب لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بے مثال سیلاب اور ایک نازک معاشی صورت حال جیسے متعدد حقیقی مسائل کا سامنا ہے، جس کے لیے اسٹیک ہولڈرز کے درمیان مقصد پر متحد ہونے کی ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں