وزیراعظم 2 روزہ سرکارے دورے پر چین جائیں گے

وزیراعظم شہباز شریف چینی ہم منصب لی کی چیانگ کی دعوت پر یکم سے دو نومبر تک چین کا 2 روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔
شہبازشریف کی چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات ہوگی، چینی ہم منصب کے ساتھ وفد کی سطح پر مذاکرات بھی ہوں گے، دونوں ممالک تعاون پر مبنی آزمودہ اسٹریٹجک شراکت داری کا جائزہ لیں گے۔
وزیراعظم چینی قیادت سے علاقائی وعالمی صورتحال پر بھی گفتگو کریں گے، دورے میں مختلف شعبوں میں مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے۔
خیال رہے کہ وزارت عظمیٰ سنبھالنے کے بعد وزیراعظم شہبازشریف کا یہ چین کا پہلا دورہ ہوگا۔
دسری جانب ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ شہبازشریف یکم نومبرکوچین کے دورے پر آئیں گے، اعلیٰ سطح پر دوطرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال ہوگا۔ شہباز شریف چینی وزیراعظم کی درخواست پردورہ کریں گے۔
Load/Hide Comments