سپریم کورٹ؛ لانگ مارچ کیخلاف حکم امتناع کی حکومتی درخواست مسترد

سپریم کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے لانگ مارچ کا اعلان کرنے پر حکم امتناع جاری کرنے کی حکومتی درخواست مسترد کردی جب کہ توہین عدالت کی درخواست پر عمران خان کو نوٹس جاری کردیا۔
دوران سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمن نے عدالت کو بتایا کہ پولیس اور حساس اداروں کی رپورٹس کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ پولیس، آئی ایس آئی اور آئی بی رپورٹس ہی پر سب اداروں کا انحصار ہے۔ عدالت کا پہلا سوال تھا کہ عمران خان نے ڈی چوک آنے کی کال کب دی تھی۔عدالتی حکم 25 مئی کو شام 6 بجے آیا تھا، عمران خان نے 6 بج کر 50 منٹ پر ڈی چوک کا اعلان کیا۔عمران خان نے دوسرا اعلان 9 بج کر 54 منٹ پر کیا۔
Load/Hide Comments