دواساز کمپنیاں بخار کی دوائی کی قیمت میں کمی پر رضا مند

دوا ساز کمپنیاں بخار کی دوائی کی قیمت کم کرنے پر رضا مند ہوگئیں۔
پانچ سو ملی گرام گولی کی قیمت دو روپے پنتیس پیسے مقرر کردیں۔۔ فیصلہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے فارما سیوٹیکل کمپنیوں کی ملاقات میں کیا گیا
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے فارما سیوٹیکل کمپنیوں کے سربراہان نے ملاقات کی۔
وزارت خزانہ کے مطابق وزیرخزانہ سے ملاقات میں دواساز کمپنیاں بخار کی دوائی کی قیمت میں کمی پر رضا مند ہوگئی ہیں، اور 500 ملی گرام گولی کی قیمت 2 روپے 35 پیسے مقرر کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق بخار کا سیرپ 117 روپے 60 پیسے میں دستیاب ہوگا، ادویہ ساز کمپنیوں کے مطالبے کے مقابلے میں یہ نصف قیمت ہے۔
Load/Hide Comments