بھارتی روپیہ ڈھیر؛ ڈالر20 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

امریکی ڈالر نے ایک اونچی جست لگا کر بھارتی روپے کو بھی چت کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ملکی کرنسی مسلسل گراوٹ کا شکار ہے اور آج ایک ڈالر 81.30 بھارتی روپے کے برابر ہوکر 22 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ اسی طرح پاؤنڈز نے بھی 114.50 روپے پر پہنچ کر بھارتی روپے کو ڈھیر کردیا۔
ڈالر اور پاؤنڈز کی قیمتوں میں اس تاریخی کمی اور بھارتی روپے کی بے قدری کی وجہ سے ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) جز وقتی ریلیف کے لیے ڈالر فروخت کرنے پر مجبور ہوگیا تاہم یہ اقدام ناکافی ثابت ہو رہا ہے۔
Load/Hide Comments