کالج میں فتنے کو جلسے کی اجازت پر وی سی کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، مریم نواز

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے بطور چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں پی ٹی آئی کے پروگرام کے انعقاد کا نوٹس لے لیا، مریم نواز نے بھی وی سی کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا۔

لاہور کے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی نامی نامور تعلیمی ادارے کے وائس چانسلر نے پاکستان تحریک انصاف کو تعلیمی مرکز میں جلسے کی اجازت دی تھی جس پر گورنر پنجاب نے نوٹس لے لیا۔

گورنر پنجاب کا کہنا ہے کہ ملک کے نامور تعلیمی ادارے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کا سیاسی اکھاڑہ بنانا افسوس ناک ہے، جامعات میں اس طرح کے سیاسی جلسوں کی گنجائش نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں