اسحٰق ڈار وطن واپسی پر معیشت میں بہتری لانے کیلئے پرعزم

نامزد وزیر خزانہ اسحٰق ڈار لندن سے واپس پاکستان پہنچ رہے ہیں اور انہوں نے پاکستان کی معیشت کو بہتر کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

اسحٰق ڈار نے کہا کہ جس دفتر سے نکل کر اپنے میڈیکل کے لیے آیا تھا، آج اللہ تعالیٰ مجھے اُسی دفتر میں واپس بھجوا رہے ہیں، میں واپس آرہا ہوں، اللہ چاہے گا تو میں پاکستان کی معیشت کو بہتر کر سکوں گا۔

انہوں نے کہا کہ سنہ 2013 سے 2017 تک سابق وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں پاکستان ترقی کر رہا تھا، پاکستان کی معیشت دنیا کی 18ویں بڑی معیشت بننے جارہی تھی، جب شرح سود کم اور شرح نمو زیادہ تھی، اس بار بھی کوشش کروں گا کہ پاکستان کی معیشت کو بہتر کرسکوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں