ٹی 20 رینکنگ؛ پاکستان کے ہاتھوں انگلینڈ کی شکست پر بھارت کا فائدہ

گزشتہ روز پاکستان کے ہاتھوں انگلینڈ کو چوتھے ٹی 20 میچ میں شکست پر رینکنگ میں بھارت کا فائدہ ہوگیا ہے۔
بھارت نے گزشتہ روز آسٹریلیا سے 3 ٹی20 کی سیریز 1-2 سے جیتی، جس سے آئی سی سی ٹی20 رینکنگ میں اس کی پہلے نمبر پر پوزیشن مستحکم ہوگئی ہے۔
دوسری جانب اتوار کو پاکستان کے ہاتھوں ٹی 20 سیریز کے چوتھے میچ میں انگلینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 رنز سے ہار نے بھی بھارت کو ہی فائدہ دیا ہے۔
ٹی 20 رینکنگ میں بھارت پہلے نمبر پر ہے اور اس کے پوائنٹس کی تعداد 268 ہوگئی ہے جب کہ انگلینڈ دوسرے نمبر پر ہے ، پاکستان سے ہار کے بعد اب اس کے پوائنٹس 261 ہوگئے ہیں۔ اس طرح پہلے اور دوسرے نمبر پر براجمان ٹیموں کے درمیان پوائنٹس کی بنیاد پر فرق بڑھ گیا ہے۔
ٹی 20 رینکنگ کے مطابق جنوبی افریقا تیسرے اور پاکستان چوتھے نمبر پر ہے۔ دونوں ٹیموں کے پوائنٹس 258 ہیں۔ اگر پاکستان انگلینڈ کو سیریز میں 4-3 یا 5-2 سے ہرادے تو انگلینڈ کی پوزیشن خطرے میں پڑ سکتی ہے۔