الیکشن کمیشن نے بلوچستان میں بلدیاتی حکومتوں کی مخصوص نشستوں پر انتخابات کے شیڈول کا اعلان کردیا

کوئٹہ  :  الیکشن کمیشن نے بلوچستان میں بلدیاتی حکومتوں کی مخصوص نشستوں پر انتخابات کے شیڈول کا اعلان کردیا۔ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق 32اضلاع کے تمام یونین کونسلوں، میونسپل کارپوریشن اور میونسپل کمیٹیوں کی مخصوص نشستوں پر پولنگ 14دسمبر کو ہوگی۔ مخصوص نشستوں پر خواتین، مزدور، کسان اور غیر مسلم کی نشست پر امیدواروں کا انتخاب ہوگا۔کاغذات نامزدگی 7سے 9نومبر 2022تک وصول کئے جائیں گے، امیدواروں کی ابتدائی فہرست 10نومبر کو جاری ہو گی، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 11سے 14نومبر تک کی جائے گی۔ کاغذات نامزدگی کے منظور یا مسترد کئے جانے کے خلاف اپیلیں 15سے 17نومبر تک داخل کی جا سکیں، امیدواروں کو انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ اور امیدواروں کی حتمی فہرست 25نومبر کو جاری کی جائے گی۔مخصوص نشستوں پر انتخابات میں ضلع کوئٹہ، لسبیلہ، حب اور میونسپل کمیٹی حرمزئی ضلع پشین شامل نہیں ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں