عمران خان کا جمعے کو لاہور سے لانگ مارچ شروع کرنے کا اعلان

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے جمعے سے لانگ مارچ شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران عمران خان کا کہنا تھا کہ لاہور لبرٹی چوک سے اسلام آباد جائیں گے۔

اس سے قبل پشاور میں تحریک انصاف کے وکلا ونگ کی تقریب سے خطاب کے دوران عمران خان نے کہا کہ انسانوں اور جانوروں کے معاشرے میں فرق صرف انصاف کا ہے، انسانی معاشرہ تب بنتا ہے جب کمزور کو طاقتور سے تحفظ ملے، طاقتور چوری کرے تو این آر او، کمزور چوری کرے تو جیل جاتا ہے، جس ملک میں انصاف ہے وہ خوشحال ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک دوراہے پر کھڑا ہے، ایک جانب سارے چور اکٹھے ہیں اور ان کے ساتھ نامعلوم افراد کے ہیں۔ اگر قوم میرے ساتھ نہ نکلی تو مجھے کوئی فرق نہیں پڑنا لیکن آپ کا مستقبل بھیڑ بکریوں والا ہونے والا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں