کوئی حکومت بلدیاتی انتخابات نہیں کرانا چاہتی ، چیف الیکشن کمشنر

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے کہا ہے کہ کوئی حکومت بلدیاتی انتخابات کرانا نہیں چاہتی۔

الیکشن کمیشن پنجاب میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی۔اس موقع پر اسپیشل سیکرٹری الیکشن کمیشن نے بتایا کہ پنجاب میں دو بار حلقہ بندیاں کر چکے ہیں، اب تیسری مرتبہ حلقہ بندی کرنی ہو گی۔رولز کی کاپی درکار ہے۔ چیف سیکرٹری پنجاب نے سماعت کے دوران بتایا کہ جلد ہم ڈی مارکیشن  کر لیں گے۔ 25 ہزار  آبادی پر حلقہ بن جائے گا۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ پنجاب حکومت ہمیں درکار دستاویزات فراہم کرے۔ پنجاب میں تیسری مرتبہ بلدیاتی  حلقہ بندی مذاق نہیں ہے۔ اگر الیکشن کمیشن پرانے  قانون پر بلدیاتی انتخابات کرا  سکتا ہوا  تو آج ہی پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا  شیڈول جاری کر دیں گے ۔ نئے قانون پر بلدیاتی انتخابات کرانے ہیں تو چیف سیکرٹری صاحب ہمیں یقین دہانی کرائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں