وزیراعظم ہاؤس سے آڈیو لیک ہونا باعث تشویش ہے، مولانا فضل الرحمٰن

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے وزیراعظم ہاؤس سے آڈیو لیکس ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو اس سے سختی سے نمٹنا ہوگا۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ ملکی معیشت کے حوالے سے پاکستان کا گزشتہ تین چار برسوں کا ریکارڈ بہت افسوسناک ہے، گویا کہ سابقہ حکومت کا ایجنڈا تھا کہ کس طرح سے ملک کی معیشت کو تباہ کیا جائے، یعنی پاکستان کے خاتمے کا ایجنڈا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت پوری دنیا میں ریاستوں کی بقا کا سب سے بڑا سبب اقتصادی استحکام ہی ہے، دفاعی قوت بھی دوسرے درجے کی چیز بن گئی ہے، پہلی چیز ملکی معیشت ہے، اگر ملکی معیشت کے اعتبار سے آپ کھوکھلے ہوجاتے ہیں تو پھر ریاست اپنا وجود کھو بیٹھتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں