کینیڈا کے مشرقی ساحل پر شدید طوفان سے تباہی، بحالی کیلئے طویل عرصہ درکار

کینیڈا کے مشرقی ساحل سے ٹکرانے والے طاقتور طوفان ’فیونا‘ نے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلا دی۔

طوفان کے بعد حکام کی توجہ بڑے پیمانے پر صفائی ستھرائی کی کوششوں، نقصانات کا تخمینہ لگانے اور بجلی اور ٹیلی کام سروسز کی بحالی پر مرکوز ہوگئی ہے، جنہوں نے خبردار کیا کہ بحالی میں ایک طویل عرصہ لگے گا۔

خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق تاریخی طوفان انتہائی شدید ہواؤں کے ساتھ مشرقی کینیڈا کے ساحل سے ٹکرایا، جس نے آبادی کو زبردستی انخلا پر مجبور کیا، درختوں اور بجلی کی لائنوں کو اکھاڑ پھینکا، اور بہت سے گھروں کو ‘ملبے کا ڈھیر’ بنا دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں