یو اے ای کی سیلاب زدگان کیلیے آرمی چیف کو 60 کروڑ روپے کی امداد

 آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے دبئی پورٹ ورلڈ کے چیئرمین شیخ احمد سلطان بن سلیم نے ملاقات کی جس میں پاکستان میں تباہ کن سیلاب کے تناظر میں امدادی کوششوں اور متاثرین کی بحالی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شیخ سلطان جنہوں ںے پہلے سندھ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا تھا انہوں نے آج آرمی ریلیف فنڈ کے لیے 2.5 ملین امریکی ڈالر کا عطیہ دیا۔

انہوں نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات اور اس کی قیادت مشکل کی اس گھڑی میں پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں