پرویز خٹک نے 3 دنوں میں حکومت گرنے کی پیشگوئی کردی

 پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے تین دنوں میں حکومت گرنے کی پیشگوئی کردی۔

نوشہرہ کے علاقے میں جہانگیرہ ڈھیری سماجی شخصیت ان کے بیٹوں کی پی ٹی آئی میں شمولیت کے موقع پر سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختون خوا کی عوام نے تحریک انصاف کی حکومت لاکر تبدیلی کا اعلان کردیا، عمران خان کو پھر سے اقتدار میں لانا عوام کی ضد ہے۔

پرویز خٹک نے کہا کہ نواز شریف اور زرداری ملک سے مخلص نہیں ہیں، انہوں نے عوام کو لوٹا ہےاور مسلسل لوٹتے جارہے ہیں۔ تحریک انصاف کی مقبولیت کی واحد وجہ نوجوان ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں