انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی کے 10 رہنماؤں کی ضمانتیں خارج کردیں

انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی کے 10 رہنماؤں کی ضمانتیں خارج کردیں

 اسلام آبادانسداد دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی آئی کے دس رہنماؤں کی ضمانتیں خارج کردیں۔

 انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی استثنا کی درخواستوں پر محفوظ شدہ فیصلہ سنادیا، اے ٹی سی جج راجہ جوادعباس نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی آج استثنا کی درخواستیں مسترد کردیں۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے تحریک انصاف کے رہنماؤں حسان نیازی، فرخ حبیب، اسد قیصر اور شبلی فراز، زلفی بخاری، اعظم سواتی، عاطف خان، مراد سعید، علی نواز اعوان اور راجہ خرم کی ضمانت قبل از گرفتاری خارج کردی۔

اےٹی سی جج راجہ جواد عباس نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی غیر حاضری کے باعث استثنا کی درخواستیں مسترد کردیں۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں پر تھانہ گولڑہ اور سی ٹی ڈی میں دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں