بلوچستان کے 19 اضلاع کی 426 یونین کونسلز میں پولیو مہم کا آغاز آج سے ہوگا

کوئٹہ ایمر جنسی آپریشن سینٹر بلوچستان کے کوارڈینٹر سید زائد شاہ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے 19 اضلاع کی 426 یونین کونسلز میں پانچ روزه انسداد پولیو مہم 24 اکتوبر بروز پیر سے شروع ہوگی ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے 17 لاکھ 85 ہزار کے قریب بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے، پولیو مہم کے دوران 6 ہزار 820 کے قریب نہیں بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے پر مامور ہوں گی ۔
انہوں نے مزید کہا کہ مہم کے دوران تمام عملے کو فول پرون سیکورٹی دی جائے گی، جس پر بلوچستان لیویز، پولیں اور ایف سی کے جوان تعینات ہوں گے ، پولیو وائرس ان بچوں کو اپنا نشانہ بنا سکتا ہے جو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پینے سے محروم رہ جاتے ہیں ۔ سید زائد شاہ نے کہا کہ بلوچستان میں جنوری سال 2021 سے اب تک پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا، بلوچستان کے ماحولیات میں اپریل 2021 سے اب تک پولیو وائرس نہیں ہے
ملک دیگر صوبوں کے اضلاع اور افغانستان میں پولیو وائرس کی موجودگی صوبہ بلوچستان کے لئے ایک چیلینج ہے ۔ انہوں نے تمام والدین سے اپیل کی کہ پولیو سے بچاؤ کی مہم کے دوران پولیو ورکرز سے بھر پور تعاون کریں، اپنے بچوں کو پولیو ویکسین ضرور پلائیں ، پولیو کے خاتمے کیلئے ہونی والی مہمات کے باعث آج بلوچستان میں اس مرض پر ممکنہ حد تک قابو پالیا گیا ہے جو کہ بڑی پیشرفت ہیں