پنڈدادن خان میں ڈمپر نے متعدد گاڑیوں کو کچل دیا، دلہا دلہن سمیت 6 جاں بحق

ضلع جہلم میں تیز رفتار ڈمپر نے متعدد گاڑیوں کو روند ڈالا، جس کے باعث کار سوار دلہا اور دلہن سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

دلہا دلہن سمیت 6 افراد کی دردناک موت کا دل دہلا دینے والا واقعہ پنجاب کے ضلع جہلم کے شہر پنڈدادن خان میں پیش آیا جہاں بے قابو ڈمپر نے متعدد گاڑیوں کو کچل دیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتار ڈمپر کی بریک فیل ہونے کے باعث رونما ہوا، حادثہ میں کار سواردولہا دلہن بھی موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

ریسکیو اہلکاروں نے جاں بحق افراد کی لاشیں تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال پنڈدادن خان منتقل کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں