عدلیہ ملک کو سب کیلئے یکساں بنانے کی کوشش کر رہی ہے، چیف جسٹس

چیف جسٹس عمرعطابندیال نے قانون کی حکمرانی پاکستان کی خوش حالی کے لیے ضروری قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عدلیہ ملک کو سب کے لیے یکساں بنانے کی کوشش کر رہی ہے، پارلیمان اور حکومت عدالتی فیصلوں پر عمل درآمد کے لیے مؤثر نظام بنائیں۔

سپریم کورٹ میں منعقدہ دو روزہ انٹرنیشنل جوڈیشل کانفرنس کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئےچیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ عدالت محروم طبقے کے حقوق کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ مشترکہ کوششوں سے پاکستان میں قانون کی حکمرانی یقینی بنائے جا سکتی ہے، خوش حال پاکستان کے لیے ضروری ہے عدلیہ تک سب کی مساوی رسائی ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں