بی جے پی کے وزیر نے خاتون کو سرِعام تھپڑ مار دیا

بھارت کی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) سے تعلق رکھنے والے ریاست کرناٹکا کے وزیر برائے انفرااسٹرکچر اینڈ ڈیولپمنٹ وی سمنا نے ایک خاتون کو ایک تقریب میں تھپڑ مار دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کرناٹکا سے تعلق رکھنے والے وزیر تقریب کے دوران زمین کا ٹائٹل نہ ملنے پر غصے ہونے والی خاتون پر غصے ہو گئے اور انہوں نے سب کے سامنے خاتون کو تھپڑ رسید کر دیا۔

عین اسی وقت متاثرہ خاتون نے بھارتی وزیر کے پاؤں کو چھوا، جب وی سومنا کو احساس ہوا کہ تمام مناظر کیمرے میں فلم بند ہو رہے ہیں تو انہوں نے خاتون سے فوری معافی بھی مانگ لی۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ پہلا واقعہ نہیں ہے جب بی جے پی سے تعلق رکھنے والے کسی وزیر کی جانب سے عوام کی سرِ عام تذلیل کی گئی ہے۔

گزشتہ برس دسمبر میں بھی وزیرِ قانون جے سی مدھوسوامی نے ایک کسان خاتون کو بھرے مجمع میں رسوا کیا تھا، اس واقعے کی ویڈیو بھی سامنے آئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں