توشہ خانہ ریفرنس: تحریری فیصلے کے اجرا میں تاخیر، الیکشن کمیشن نے افواہوں کو مسترد کردیا

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے توشہ خانہ ریفرنس کے تحریری فیصلے کے اجرا میں تاخیر پر شکوک و شبہات کو مسترد کرتے ہوئے تمام افواہوں کو من گھڑت قرار دے دیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو جھوٹے ڈکلیئریشن پر نااہل قرار دینے کا تفصیلی فیصلہ باقاعدہ طور پر تاحال نہ جاری ہونے کے سبب قیاس آرائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

پنجاب سے الیکشن کمیشن کے رکن کی عدم موجودگی میں یہ فیصلہ سناتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے اسے متفقہ فیصلہ قرار دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں