طالبان کے ساتھ بات چیت کیلئے پاکستان یا کسی تیسرے ملک کی ضرورت نہیں، امریکا

افغانستان کے لیے امریکا کے خصوصی نمائندے تھامس ویسٹ نے کہا ہے کہ امریکا کو افغان طالبان کے ساتھ بات چیت میں سہولت کے لیے پاکستان یا کسی دوسرے ملک کی ضرورت نہیں ہے۔

تھامس ویسٹ سے سوال کیا گیا کہ کیا پاکستان افغان طالبان کے ساتھ بات چیت میں سہولت فراہم کر سکتا ہے؟ جواب میں انہوں نے کہا کہ ’سچ پوچھیں تو مجھے نہیں لگتا کہ ہمیں طالبان کے ساتھ رابطے میں سہولت فراہم کرنے کے لیے کسی تیسرے ملک کی ضرورت ہے‘۔

اپنا تبصرہ بھیجیں