اسحاق ڈار کی وزارت خزانہ کو آئی ٹی کی ترقی کیلیے حائل رکاوٹیں دور کرنے کی ہدایت

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت آئی ٹی کے شعبے کو اس کی حقیقی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے کے لیے ترجیحی توجہ دیتی ہے، آئی ٹی سیکٹر میں ترقی کے بے پناہ امکانات ہیں اور یہ پاکستان کی معیشت کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔

یہ بات انہوں ںے اسلام آباد میں وزیر اعظم کی ٹاسک فورس برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) اور ٹیلی کام کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

اجلاس میں وفاقی وزیر برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام سید امین الحق، وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے امور نوجوانان شیزا فاطمہ، معاون خصوصی وزیراعظم برائے خزانہ طارق باجوہ، گورنر اسٹیٹ بینک، سیکریٹری خزانہ، سیکریٹری آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام، چیئرمین ایف بی آر، چیئرمین پی ٹی اے اور دیگر اعلیٰ افسران شریک ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں