انگلینڈ نے پاکستان کو تیسرے ٹی20 میں 63رنز سے شکست دے دی

سیریز کے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 222 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کے 143 رنز پر سات کھلاڑی آؤٹ ہوگئے۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی جانب سے بیٹنگ کا آغاز اچھا نہ رہا اور ابتدائی چار کھلاڑی 28 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔ اسکے بعد شان مسعود اور خوشدل شاہ کے درمیان پانچویں وکٹ کی شراکت میں 62 رنز بنے لیکن یہاں خوشدل شاہ 29 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پاکستانی بلے باز شان مسعود نے کیریئر کی پہلی نصف سنچری بنائی۔ انہیں انگلینڈ کے خلاف سیریز میں ڈیبیو کروایا گیا۔

انگلینڈ بیٹنگ

انگلش ٹیم نے بیٹنگ شروع کی تو 18 رنز پر اوپنر فل سالٹ 8 رنز بنا کر محمد حسنین کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ مہمان ٹیم کے 82 رنز پر تین کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے۔ ڈیوڈ ملان 14 رنز اور الیکس ہیلز کی جگہ ٹیم میں شامل ہونے والے وِل جیکس 40 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

تین وکٹیں گرنے کے بعد انگلش ٹیم کے مڈل آرڈر نے بہترین بیٹنگ کی۔ بلے باز بین ڈکٹ 69 اور ہیری بروک 88 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، دونوں کھلاڑیوں کے درمیان چوتھی وکٹ کی شراکت میں 139 رنز بنائے گئے۔

پاکستان کی جانب سے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی سب سے مہنگے ترین بولر ثابت ہوئے، انہوں نے اپنے 4 اوورز میں 62 رنز دیے اور کوئی وکٹ حاصل نہیں کی۔ عثمان قادر نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں