کابل :مسجد وزیراکبرخان کے باہر دھماکا،4 افراد جاں بحق

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں وزیراکبرخان مسجد کے باہر بم دھماکے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

غیرملکی خبرایجنسی کےمطابق کابل میں مسجد کے باہر نماز جمعہ کے بعد دھماکا ہوا۔

وزیراکبر خان مسجد گرین زون سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔ دھماکے کی نوعیت کے بارے میں متضاد اطلاعات موصول ہوئیں۔ سوشل میڈیا میں آنے والی تصاویر میں دھماکے کے بعد مسجد کے باہر گاڑیوں کو آگ کی لپیٹ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں