عالمی بینک کی سیلاب متاثرین کیلئے 35 ملین ڈالر کی پیشکش

عالمی بینک نے پنجاب حکومت کو سیلاب متاثرین کیلئے 35 ملین ڈالر دینے کی پیشکش کردی۔
عالمی بینک کی جانب سے پنجاب حکومت کویہ پیشکش سیلاب متاثرین کونقد رقم دینے کیلئے کی گئی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہٰی سےعالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹرکی قیادت میں وفد نے ملاقات کی جس میں سیلاب متاثرین کی مدد کی پیشکش کی گئی۔
ملاقات کے دوران پنجاب حکومت اورعالمی بینک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ 35 ملین ڈالر کو پنجاب احساس پروگرام سے لنک کرکے سیلاب زدگان میں تقسیم کریں گے۔
Load/Hide Comments