اسحاق ڈار آئیں یا نواز شریف حکمرانوں کا کھیل ختم ہوچکا، شیخ رشید

سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ حکمرانوں کا کھیل ختم ہوگیا، اب اسحاق ڈارآئیں یا نوازشریف کوئی فرق پڑنے والا نہیں۔
سابق وفاقی وزیر اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ سیاسی بحران خطرناک ہوچکا ہے، انتخابات نہ ہوئے تو ملک بند گلی میں چلا جائے گا۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اگلے 20 سے 20 دن فیصلہ کن ہیں، حکمرانوں کا کھیل ختم ہوچکا ہے، اب نوازشریف آئیں یا اسحاق ڈار، کوئی فرق نہیں پڑے گا۔
سابق وزیرداخلہ نے مزید کہا کہ رانا ثنااللہ ڈرون کس کے خلاف استعمال کرنا چاہتے ہیں، عوام نے معاملات ہاتھ میں لئے توفیصلے سڑکوں پرہوں گے۔
اس سے قبل اپنی ٹویٹ میں شیخ رشید نے کہا کہ وقت پرفیصلے نہ ہوئےتو وقت کسی کا انتظار نہیں کرے گا، ہزاروں کی تعداد میں سول آرمڈ فورسز کو اپنےلوگوں کے سامنے لاکھڑا کرنا ایک گھناؤنی سازش ہے۔
Load/Hide Comments