متنازع ٹویٹ پر گرفتار سینیٹر اعظم سواتی کو رہا کردیا گیا

متنازع ٹویٹ کے جرم میں گرفتار تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کو ضمانت پر رہا کردیا گیا۔
متنازع ٹویٹ کے بعد سائبر کرائم کے مقدمے میں گرفتار سینیٹر اعظم خان سواتی کو عدالتی حکم کے بعد راولپنڈی کی سینٹرل جیل اڈیالہ سے ضمانت پر جیل سے رہا کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ان کی رہائی کے وقت پارٹی کا کوئی رہنما نہیں پہنچا، رہائی کے بعد وہ اپنے پی اے محمد طفیل کے ساتھ اسلام آباد روانہ ہوگئے۔ ان کی رہائی دس لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے پر عمل میں آئی ہے۔ اسپیشل جج سینٹرل راجہ آصف محمود نے گزشتہ روز اعظم سواتی کی ضمانت منظور کی تھی۔
Load/Hide Comments