ملک کو گرے لسٹ سے نکالنے کیلیے آرمی چیف نے اہم کردار ادا کیا، وزیراعظم

وزیراعظم شبہاز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کے لیے آرمی چیف نے اہم کردار ادا کیا، یہ میری نہیں پوری قوم کی اجتماعی کامیابی ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ  کل خوش قسمت دن تھا کہ اللہ تعالی نے ہمیں دو خوش خبریاں دیں، جب سے پاکستان گرے لسٹ میں آیا تھا ہماری معاشی صورتحال کو کاروباری حضرات کو مشکل پیش آتی تھی، پاکستان فیٹف (ایف اے ٹی ایف) کی گرے لسٹ سے نکلا ہے، پوری قوم کو مبارک باد کہ یہ میری کامیابی نہیں پوری قوم کی اجتماعی کامیابی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں