بارشوں سے بلوچستان کے 32 اضلاع بری طرح متاثر ہوئے 300 سے زائد اموات ہوئیں،ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے

نصیرآباد ( آن لائن)ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے نصیر احمد ناصر نے کہا ہے کہ حالیہ مون سون بارشوں سے بلوچستان کے 32 اضلاع بری طرح متاثر ہوئے 300 سے زائد اموات ہوئیں صوبے بھر میں پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا ریلیف اور ریسکیو آپریشن جاری ہے تین ماہ سے زائد بلوچستان کے متاثرہ عوام کی خدمت جاری ہے بحالی کا عمل انتہائی دشوار ہے مگر ہم سب کو پختہ عزم کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا پی ڈی ایم اے کی جانب سے نصیرآباد ڈویژن میں ملیریا ٹمپریچر ٹائیفائڈ گیسٹرو اور جلد کی بیماریوں کی ادویات کی فراہمی کے بعد متاثرین کو ریلیف فراہم ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمشنر آفس میں پی ڈی ایم اے کی جانب سے کمشنر نصیرآباد ڈویژن بشیر احمد بنگلزئی کو ادویات کی حوالگی کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نصیرآباد عائشہ زہری، پی ڈی ایم اے کے ڈائریکٹر غنی لانگو ، ایکس ای این پی ڈی ایم اے بالاچ بلوچ، ریکسیوئر جہانزیب سمیت دیگر موجود تھے نصیر احمد ناصر نے کہا کہ 13 جون سے شروع ہونے والے پری مون سون کے پہلے اسپیل سے لیکر آج تک پی ڈی ایم اے مصروف عمل ہیں اس مرتبہ پورے صوبے میں ہنگامی حالات کی وجہ سے عوام کو مشکلات درپیش ہوئی ہیں مگر صوبائی حکومت عوام کو تنہا نہیں چھوڑا پی ڈی ایم اے کی توسط سے حکومت نے صوبے بھر کے متاثرین میں خیمے راشن ادویات کی فراہمی کے سلسلے کو جاری رکھے ہوئے ہیں اتنی بڑی آبادی تک ریلیف پہنچانا ایک مشکل چیلنچ ہے مگر پی ڈی ایم اے ان مشکل حالات کے باوجود لمحہ بھر بھی خاموش نہیں بیٹھا انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان کی جانب سے سیلاب میں ہونے والے اموات میں سے 245 افراد کے ورثاءمیں چیکس تقسیم کئیے گئے ہیں جاں بحق ہونے والوں میں زیادہ تر تعداد خواتین اور بچوں کی ہے تیز اور لگاتار بارشوں کی وجہ سے حالات قابو سے باہر ہو رہے تھے مگر اللہ پاک کی جانب سے شدید بارشیں رکنے کے بعد بگڑتی ہوئی صورتحال کو کنٹرول کر لیا انہوں نے کہا کہ نصیر آباد ڈویژن کے ضلع کچھی سے لیکر صحبت پور تک تمام صورتحال پر توجہ مرکوز کی گئی ہے راشن ٹینٹ کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ادویات اور ضلعی انتظامیہ کے التماس پر ایکسیویٹر، سمیت دیگر مشینری بھی فراہم کی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین صبر کا دامن ہاتھ میں تھامے رکھیں حکومت سیلاب متاثرین کے لیے بہتر اقدامات کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں