دوسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میں انگلینڈ کو بدترین شکست

دوسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو جیت کیلئے 200 رنز کا ہدف دیا ہے، معین علی نے ناقابل شکست 53 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔

مختر ترین دورانیے کے 7 میچز کی سیریز کے دوسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میں انگلش کپتان معین علی نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز بنا ڈالے۔

انگلش اوپنرز فل سالٹ 30 اور ایلکس ہیلز 26 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، بین ڈکیٹ 43 اور ہیری بروکس 31 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

انگلش کپتان معین علی نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 23 گیندوں پر 4 چھکوں اور اتنے ہی چوکوں کی مدد سے 55 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

پاکستان کی جانب سے شاہنواز دہانی اور حارث رؤف نے 2، 2 جبکہ محمد نواز نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ نسیم شاہ کی جگہ محمد حسین کو ٹیم میں شامل کیا ہے، انگلینڈ کو 160 رنز تک روکنا ہوگا۔

معین علی نے کہا کہ وکٹ پر کافی کریکس ہیں، ہم آج بھی 3 اسپنرز کھلائیں گے۔

پاکستان ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، بابر اعظم (کپتان)، محمد رضوان، حیدر علی، شان مسعود، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد نواز، شاہنواز دھانی، محمد حسنین، حارث رؤف اور عثمان قادر۔

انگلش اسکواڈ : فل سالٹ، ایلکس ہیلز، ڈیوڈ ملان، بین ڈکیٹ، ہیری بروک، معین علی (کپتان) سام کورن، ڈیوڈ ویلی، لیام ڈاسن، عادل رشید، لیوک ووڈ۔

پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل میں انگلینڈ نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں