عمران خان کی ملک بھر میں ہونے والا احتجاج ختم کرنے کی ہدایت

سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ملک بھر میں ہونے والا احتجاج ختم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کارکن لانگ مارچ پر توجہ دیں۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان کو نااہل قرار دیے جانے کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی نے پارٹی رہنماؤں کو بنی گالہ میں اہم اجلاس کے لیے طلب کرلیا تھا۔  اس ضمن میں وقفے وقفے سے تین اجلاس ہوئے تاہم مشاورت سے متعلق تفصیلات تاحال منظر عام پر نہیں آسکی ہیں۔

تیسرے اجلاس سے متعلق زرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے لانگ مارچ کا اعلان آج نہیں کیا جارہا جبکہ ملک کے مختلف شہروں میں جاری احتجاج ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پارٹی رہنماؤں نے اس امر کا بھی اظہار کیا کہ چیف الیکشن کمشنر پی ٹی ایم کا اتحادی ہے جس کے باعث چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف ایسا فیصلہ متوقع تھا جبکہ الیکشن کمیشن اور اُس کے فیصلے کی کوئی ساکھ نہیں۔

علاوہ ازیں بتایا گیا کہ چئیرمین تحریک انصاف کا ویڈیو پیغام ایڈیٹ ہو رہا ہےاور بہت جلد نشر کیا جانے کی اطلاعات ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں