پانچ ہفتوں میں ریٹائر ہو رہا ہوں فوج کا سیاست میں کوئی کردار نہیں ہو گا ، آرمی چیف

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ 5 ہفتوں میں ریٹائر ہورہا ہے۔

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایک بار پھر کہا ہے کہ 5 ہفتوں میں ریٹائر ہورہا ہوں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آرمی چیف پانچ ہفتے میں ریٹائر ہو رہے ہیں، اور آرمی چیف ایکسٹینشن نہیں لیں گے.

ذرائع نے بتایا کہ نئے آرمی چیف کا نام کچھ ہفتوں میں سامنے آئے گا، فوج سیاست میں کردار ادا نہیں کرے گا۔

دوسری جانب وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ اکتوبر کے آخر یا نومبر کے شروع میں نئے آرمی چیف کا فیصلہ ہوگا۔

واضح رہے کہ رواں ماہ منگل 4 اکتوبر کو واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے میں ظہرانے کے موقع پر غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے سپہ سالار آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا تھا کہ مسلح افواج نے خود کو سیاست سے دور کر لیا ہے اور اسی طرح رہنا چاہتی ہیں۔ پہلے بھی وعدہ کر چکا ہوں کہ مدت مکمل ہونے پر عہدہ چھوڑ دوں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں