عالمی ایجنسی ’فچ‘ نے پاکستان کی ریٹنگ مزید کم کر دی

عالمی ریٹنگ ایجنسی ’فچ‘ نے پاکستان کی ساورن کریڈٹ ریٹنگ ’بی مائنس‘ سے کم کرکے ’سی سی سی +‘ کر دی، اور اس کی وجہ زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی اور بیرونی کھاتوں کی بگڑتی صورتحال قرار دیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق 19 جولائی کو امریکی ریٹنگ ایجنسی ’فچ‘ نے ایڈجسٹمنٹ، فنانسنگ اور سیاسی خطرات سمیت زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کے سبب پاکستان کے آؤٹ لک کو ’مستحکم‘ سے ’منفی‘ کر دیا تھا۔
پاکستان میں حالیہ سیلاب نے معاشی صورتحال مزید خراب کر دی ہے، پاکستان بڑھتے ہوئے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے، 20 فیصد سے زیادہ مہنگائی اور روپے کی قدر تیزی سے گرنے کی صورتحال سے دوچار ہے۔
Load/Hide Comments