. سکینہ سموں کی فلم ’’انتظار‘‘ ہارلم انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں پیش کی جائے گی - Today Pakistan
Home / شوبز / سکینہ سموں کی فلم ’’انتظار‘‘ ہارلم انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں پیش کی جائے گی

سکینہ سموں کی فلم ’’انتظار‘‘ ہارلم انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں پیش کی جائے گی

اداکارہ سکینہ سموں کی فلم ’’انتظار‘‘ نیویارک میں منعقد ہونے والے ہارلم انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں پیش کی جائے گی۔
’’ڈر سی جاتی ہے صلہ‘‘ اور ’’نظر بد‘‘ سمیت متعدد کامیاب ڈراموں میں اداکاری کرنے والی اداکارہ سکینہ سموں کی فلم ’’انتظار‘‘ طویل انتظار کے بعد اب نیویارک میں منعقد ہونے والے ہارلم انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں پیش کی جائے گی۔
سکینہ سموں نے ٹوئٹر پر اپنی فلم کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے خوشخبری شیئر کی کہ ان کی فلم ’’انتظار‘‘ کا ورلڈ پریمیئر ہونے جارہا ہے۔ اس فلم کی نہ صرف ہدایت کاری سکینہ سموں نے دی ہے بلکہ اسے پروڈیوس بھی انہوں نے ہی کیا ہے۔
فلم کی کہانی خاندانی رشتوں کے گرد گھومتی ہے جس میں بوڑھے ماں باپ کو اپنے بچوں کا انتظار کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ 15 واں ہارلم انٹرنیشنل فلم فیسٹیول 10 سے 13 ستمبر کے دوران امریکا کے شہر نیویارک میں منعقد کیا جائے گا۔
یہ فلم ابتدا میں رواں سال 20 مارچ کو ریلیز کی جانی تھی لیکن کورونا وبا کے باعث اس کی ریلیز کو موخر کردیا گیاتھا۔ سکینہ سموں نے فلم کے پوسٹر کے ساتھ لنک بھی شیئر کیا ہے جہاں سے فلم کو آن لائن دیکھا جاسکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے