. لنکا پریمیئر لیگ میں پاکستان کی فرنچائز ٹیم گال گلیڈی ایٹرز بھی شامل - Today Pakistan
Home / کھیل / لنکا پریمیئر لیگ میں پاکستان کی فرنچائز ٹیم گال گلیڈی ایٹرز بھی شامل

لنکا پریمیئر لیگ میں پاکستان کی فرنچائز ٹیم گال گلیڈی ایٹرز بھی شامل

کراچی: نومبر میں شیڈول لنکا پریمیئر لیگ میں پاکستان کی فرنچائز ٹیم گال گلیڈی ایٹرز بھی شامل ہوگی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق ٹیسٹ کپتان سرفراز احمد ہی گال گلیڈی ایٹرز کے کپتان ہوں گے،معین خان ہیڈ کوچ اور اعظم خان منیجر کی ذمہ داری نبھائیں گے،آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی بھی اس ٹیم کا حصہ بن سکتے ہیں۔ بعض دیگر اہم کھلاڑیوں اور کوئٹہ گلیڈی ایٹر اسٹارزکے ساتھ مقامی باصلاحیت کرکٹرز کو بھی مواقع میسر آئیں گے۔ اس کے روح رواں پی ایس ایل ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے مالک ندیم عمر ہیں۔دریں اثناء ایل پی ایل کے افتتاحی ایڈیشن کے حوالے سے بدھ کو مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس کا انعقاد ہو گا،آرگنائزنگ کمیٹی آئی پی جی پاکستان کے صدر ایئر وائس مارشل(ر) سید رضی نواب، ایم ڈی جاوید غلام رسول اور ندیم عمر تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے