. آدمی کے پیٹ سے ساڑھے سات کلو کا گردہ برآمد، ڈاکٹرز بھی حیران - Today Pakistan
Home / دلچسپ و عجیب / آدمی کے پیٹ سے ساڑھے سات کلو کا گردہ برآمد، ڈاکٹرز بھی حیران

آدمی کے پیٹ سے ساڑھے سات کلو کا گردہ برآمد، ڈاکٹرز بھی حیران

نئی دہلی: بھارتی دارالحکومت میں واقع اسپتال کے ڈاکٹرز نے مریض کا 7 کلو 400رام وزنی گردہ نکال دیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق دارالحکومت نئی دہلی کے گنگا شری رام اسپتال کے سرجن ڈاکٹر سچن کٹوریا کی سربراہیمیں ٹیم نے 56 سالہ مریض کا آپریشن کیا جو کامیاب رہا۔ڈاکٹر نے دعویٰ کیا ہے کہ مریض کے جسم سے نکالا گیا گردہ دنیا کا وزنی ترین گردہ ہے جس کا وزن 7 کلو چار سو گرام کے قریب بنتا ہے۔رپورٹ کے مطابق ڈاکٹرز بھی گردے کا وزن دیکھ کر ششدر رہ گئے تھے۔سرجن سچن کٹوریا کے مطابق ہم نے مریض کی زندگی بچانے کے لیے دو گھنٹے طویل آپریشن کیا اور گردہ نکالنے میں کامیاب رہے، متاثرہ شخص کا گردہ پورے پیٹ میں جگہ گھیرے ہوئے تھا جس کی وجہ سے اُسے سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا۔ڈاکٹرز کے مطابق متاثرہ شخص کے جسم سے نکالے گئے گردے کا وزن تقریبا 2 نوزائیدہ بچوں کے برابر تھا اور یہ دنیا میں کہیں بھی مریض کے جسم سے الگ کیا گیا سب سے بڑا گردہ ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گینزبک آف ورلڈ ریکارڈ میں اس سے قبل ساڑھے 4 کلو وزنی گردے کو جسم سے نکالنے کا ریکارڈ موجود ہے، اسپتال انتظامیہ نے ریکارڈ کے اندراج کے لیے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی ٹیم سے رابطہ کرلیا۔ڈاکٹرز کے مطابق آپریشن کے بعد مریض کی طبیعت میں بتدریج بہتری آرہی ہے اور امید ہے جلد وہ مکمل صحت یاب ہوجائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے