. حکومت پنجاب کا خیبرپختونخواہ کیلئے آٹے کی ترسیل بحال کرنے کا فیصلہ - Today Pakistan
Home / پاکستان / حکومت پنجاب کا خیبرپختونخواہ کیلئے آٹے کی ترسیل بحال کرنے کا فیصلہ

حکومت پنجاب کا خیبرپختونخواہ کیلئے آٹے کی ترسیل بحال کرنے کا فیصلہ

لاہور : پنجاب حکومت کی جانب سے خیبرپختونخواہ کیلئے آٹے کی ترسیل بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پنجاب حکومت خیبرپختونخوا کیلئے آٹے کی ریلیز کو اوپن کرے گی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے احسن اقدام اٹھاتے ہوئے محکمہ خوراک پنجاب کوہدایات جاری کی ہیں کہ خیبرپختونخواہ کیلئے آٹے کی ترسیل بحال کی جائے۔پنجاب حکومت خیبرپختونخوا کیلئے آٹے کی ریلیز کو اوپن کرے گی، اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت صوبہ کے پی کے میں آٹے کی ضروریات کو پورا کرے گی۔انہوں نے کہا کہ خیرسگالی جذبے کے تحت آٹے کی ترسیل بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، خیبرپختونخوا میں آٹے کی ترسیل کو مسلسل مانیٹر کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کی مشترکہ کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت دے دی گئی ہے، مذکورہ کمیٹی کئے جانے والے اقدامات کی باقاعدہ نگرانی کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے