. ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس موبائل پر بم حملہ، 3 اہلکار زخمی - Today Pakistan
Home / بلوچستان / ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس موبائل پر بم حملہ، 3 اہلکار زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس موبائل پر بم حملہ، 3 اہلکار زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں ہتھالہ روڈ پر پولیس موبائل پر بم حملہ ہوا جس کے نتیجے میں 3 ایلیٹ اہلکار زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق نامعلوم حملہ آوروں نے سڑک کنارے نصب آئی ای ڈی بم کے ذریعے پولیس موبائل کو نشانہ بنایا۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ دھماکے میں پولیس وین کو بھی نقصان پہنچا۔ورسز اور پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے