. اوپن مارکیٹ: امریکی ڈالر 10 پیسے سستا، انٹر بینک میں مہنگا - Today Pakistan
Home / کاروبار / اوپن مارکیٹ: امریکی ڈالر 10 پیسے سستا، انٹر بینک میں مہنگا

اوپن مارکیٹ: امریکی ڈالر 10 پیسے سستا، انٹر بینک میں مہنگا

لاہور: ملک بھر میں رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز امریکی ڈالر کی قدر میں مزید تنزلی دیکھی گئی، اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی 10 پیسے سستی ہو گئی۔دنیا نیوز کے مطابق ملک بھر میں رواں ہفتے کے پہلے روز روپیہ مضبوط دیکھا گیا، اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی 10 پیسے سستے ہوئی جس کے بعد روپے کے مقابلے میں ایک امریکی ڈالر 156 روپے 20 پیسے میں فروخت ہوا۔
دوسری طرف اوپن مارکیٹ کے برعکس انٹر بینک امریکی ڈالر کی قدر میں تیزی دیکھی گئی، انٹر بینک میں امریکی ڈالر 1 پیسے بڑھنے کے بعد 156 روپے 7 پیسے کی سطح پر بند ہوا۔معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق ڈالر کے ریٹ میں حالیہ کمی بین الاقوامی مارکیٹ میں اتار چڑھاو کے سبب ہو سکتی ہے تاہم حکومت کو پاکستانی روپے کو مضبوط کرنے کیلئے ملکی معیشیت پر خصوصی توجہ دینی ہو گی اور مستقل بنیادوں پر دور رس پالیسیوں کا نفاذ کرنا ہو گا، جس سے ایک طرف سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا اور تجارتی سرگرمیوں میں اضافے سے منجمد معیشیت بحال ہو سکے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے