. 'عمران خان جیسا درویش، سچا اور دین کا درد رکھنے والا حکمران نہیں دیکھا' - Today Pakistan
Home / اسلامی تعلیمات / ‘عمران خان جیسا درویش، سچا اور دین کا درد رکھنے والا حکمران نہیں دیکھا’

‘عمران خان جیسا درویش، سچا اور دین کا درد رکھنے والا حکمران نہیں دیکھا’

وینکوور: معروف مذہبی رہنما مولانا طارق جمیل نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی زندگی میں عمران خان جیسا درویش، سچا ،کھرا اور دین کا درد رکھنے والا حکمران نہیں دیکھا۔کینیڈین شہر وینکوور میں ایک اجتماع سے خطاب کے دوران مولانا طارق جمیل نے پاکستانیوں سے کہا کہ وہ عمران خان کیلئے دعا کریں کیونکہ اس نے ہمارا سر بلند کیا ہے، اللہ نے ہمیں بہترین لیڈر دیا ہے، اتنا درویش ، سچا ،کھرا اور دین کا درد رکھنے والا حکمران میں نے نہیں دیکھا۔مولانا طارق جمیل نے کینیڈا میں رہنے والے پاکستانیوں سے کہا کہ اس ملک کے ساتھ بد عہدی نہ کرو، اپنے پیپر بنانے کیلئے یہاں کی لڑکیوں کے ساتھ بد کاری نہ کرو، ٹیکس نہ بچاؤ کیونکہ یہاں کی حکومت آپ پر خرچ کرتی ہے جبکہ ہمارے ہاں کی حکومتیں ایسا نہیں کرتیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے