. نیب حسن ، حسین نواز اور اسحاق ڈار کو واپس لانے کیلیے انٹرپول سے پھر رابطھ کرے گا - Today Pakistan
Home / اہم خبریں / نیب حسن ، حسین نواز اور اسحاق ڈار کو واپس لانے کیلیے انٹرپول سے پھر رابطھ کرے گا

نیب حسن ، حسین نواز اور اسحاق ڈار کو واپس لانے کیلیے انٹرپول سے پھر رابطھ کرے گا

نیب آئندہ چند روز میں وازرت داخلہ کے ذریعے انٹرپول سے باقاعدہ رابطہ کرے گا
نجی ٹی وی مطابق چیرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے نیب کے تمام بیوروز کو اشتہاری قرار دیئے گئے ملزمان کو وطن واپس لانے کے لیے ہدایات جاری کررکھی ہیں، جس کی روشنی میں نیب بیوروز نے فرار ملزمان کی واپسی کےلیے اقدامات شروع کردئیے ہیں۔نیب نے بیرون ملک فرار ہونے والے افراد کو واپس لانے کے لیے ایک بار پھر انٹرپول سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اس سلسلے میں نیب آئندہ چند روز میں وازرت داخلہ کے ذریعے انٹرپول سے باقاعدہ رابطہ کرے گا۔واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے دونوں بیٹے حسین اور حسن نواز، شہباز شریف کے بیٹے سلمان شہباز، داماد علی عمران، سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور صاحبزادے سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کے داماد مصطفیٰ امجد سمیت کئی ملزمان بدعنوانی مقدمات میں عدالت کی جانب سے اشتہاری قرار دیئے جاچکے ہیں اور وہ اس وقت مختلف ممالک میں قیام پزیر ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے