. پارلیمنٹ حملہ کیس،پی ٹی آئی رھنما شوکت یوسفزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری - Today Pakistan
Home / پاکستان / پارلیمنٹ حملہ کیس،پی ٹی آئی رھنما شوکت یوسفزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری

پارلیمنٹ حملہ کیس،پی ٹی آئی رھنما شوکت یوسفزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد: انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس میں وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شوکت یوسفزئی اور پی ٹی آئی کے 26 کارکنوں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔اسلام آباد میں انسداد دہشتگردی عدالت میں 2014 میں دھرنے کے دوران پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے مسلسل غیر حاضری پر وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شوکت یوسفزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔انسداد دہشتگردی عدالت نے شوکت یوسفزئی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے شوکت یوسفزئی کے علاوہ پی ٹی آئی کے 26 کارکنوں کے بھی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔آج سماعت میں صدر عارف علوی ، وزیراعظم عمران خان اور جہانگیر ترین کی بریت کی درخواستوں پر بحث نہ ہو سکی۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ، جہانگیر ترین ، وزیر خزانہ اسد عمر اور وزیر تعلیم شفقت محمود نے آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی جو عدالت نے منظور کرلی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے