. ڈی ویلئیرز کی موجودگی میں قلندرز کی بیٹنگ محفوظ ہاتھوں میں ہے، عاقب جاوید - Today Pakistan
Home / کھیل / ڈی ویلئیرز کی موجودگی میں قلندرز کی بیٹنگ محفوظ ہاتھوں میں ہے، عاقب جاوید

ڈی ویلئیرز کی موجودگی میں قلندرز کی بیٹنگ محفوظ ہاتھوں میں ہے، عاقب جاوید

لاہور قلندرز متوازن ٹیم ہے ، اے بی ڈی ویلئیرز کی موجودگی میں قلندرز کی بیٹنگ محفوظ ہاتھوں میں ہے، کوچ کی گفتگو
دبئی(سپورٹس ڈیسک) پاکستان سوپر لیگ کی سب سے متحرک فرنچائز لاہور قلندرز کے کوچ اور ڈائریکٹر کرکٹ عاقب جاوید نے امید ظاہر کی ہے کہ کپتان محمد حفیظ 14 فروری کو کھیلے جانے والے ایونٹ کے افتتاحی میچ میں ایکشن میں ہوں گے اور اے بی ڈویلیرز کی موجودگی میں قلندرز کی بیٹنگ محفوظ ہاتھوں میں ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عاقب جاوید نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ پہلے تین سیزن میں نتائج کے اعتبار سے لاہور قلندرز خاصے پیچھے رہے، البتہ اس بار بہتر نتائج کے معاملے میں انھیں اپنی ٹیم سے بڑی توقعات ہیں۔عاقب جاوید نے کہا کہ لاہور قلندرز متوازن ٹیم ہے اور سب سے بڑھ کر محمد حفیظ کی کپتانی اہم پہلو ہے جب کہ مایہ ناز کھلاڑی اے بی ڈی ویلئیرز کی موجودگی میں قلندرز کی بیٹنگ کوئی دو رائے نہیں کہ محفوظ ہاتھوں میں ہے۔38 سالہ آل راو¿نڈر محمد حفیظ دورہ جنوبی افریقا میں ہیمسٹرنگ انجری کے سبب تین ٹی ٹوئنٹی میچز نہیں کھیل سکے تھے تاہم عاقب جاوید نے کہا کہ محمد حفیظ کی فٹنس رپورٹ خاصی مثبت ہے اور یقین رکھتے ہیں کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ایونٹ کے افتتاحی میچ میں محمد حفیظ ہی لاہور قلندرز کی قیادت کرتے دکھائی دیں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے