. پی ایس ایل،ٹکٹوں کی قیمتیں مقرر، فروخت کا عمل رواں ہفتے شروع ہوگا - Today Pakistan
Home / کھیل / پی ایس ایل،ٹکٹوں کی قیمتیں مقرر، فروخت کا عمل رواں ہفتے شروع ہوگا

پی ایس ایل،ٹکٹوں کی قیمتیں مقرر، فروخت کا عمل رواں ہفتے شروع ہوگا

کراچی میچز کےلئے کم از کم ٹکٹ 500روپے کا ہو گا، وی آئی پی ٹکٹ کی قیمت 12 ہزار روپے تک ہو گی
اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک)پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے چوتھے ایڈیشن کے کراچی اور لاہور میں کھیلے جانے والے میچز کے ٹکٹوں کی فروخت کا عمل رواں ہفتے سے شروع ہو گا اور ٹکٹوں کی آن لائن بکنگ بھی کرائی جا سکے گی۔تفصیلات کے مطابقپاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کا آغاز 14فروری سے متحدہ عرب امارات میں ہو گا اور پہلی مرتبہ لیگ کے 8 میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے۔2019 کے ایڈیشن کے قریب آتے ہی لیگ کی انتظامیہ نے کراچی اور لاہور میں کھیلے جانے والے لیگ کے میچز کے لیے ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان کردیا ہے جنہیں رواں ہفتے سے فروکت کے لیے پیش کیا جائے گا۔لیگ کے چوتھے ایڈیشن میں پانچ میچوں کی میزبانی کراچی اور تین کی لاہور کرے گا۔لیگ کے کراچی میں ہونے والے میچز کے لیے کم از کم ٹکٹ 500روپے کا ہو گا، وی آئی پی ٹکٹ کی قیمت 12 ہزار روپے تک ہو گی جبکہ ایونٹ کے فائنل میچ کے ٹکٹ کی قیمت زیادہ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔لاہور میں 9، 10 اور 12 مارچ کو شیڈول تین میچز کے ٹکٹ ایک ہزار سے 12 ہزار روپے تک مالیت کے ہوں گے۔کراچی میں ہونے والے میچز 7، 10، 13، 15 مارچ کو ہوں گے جبکہ 17 مارچ کو فائنل کی میزبانی بھی کراچی کا نیشنل اسٹیڈیم کرے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے