. افغانستان میں امن عمل کیلئے زلمے خلیل زاد کے نئے سفارتی مشن کا آغاز - Today Pakistan
Home / بین الاقوامی خبریں / افغانستان میں امن عمل کیلئے زلمے خلیل زاد کے نئے سفارتی مشن کا آغاز

افغانستان میں امن عمل کیلئے زلمے خلیل زاد کے نئے سفارتی مشن کا آغاز

زلمے اوران کا وفد خطے میں امن کے لیے بیلجیئم، جرمنی اور ترکی کے حکام سے بھی مشاورت کریں گے ،امریکی محکمہ خارجہ
واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا کے نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد افغانستان، قطر اور پاکستان میں مذاکرات کے لیے ایک اور امن مشن کا آغاز کرنے کے لیے واشنگٹن سے روانہ ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق واشنگٹن میں امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کا کہنا تھا کہ زلمے خلیل زاد اور ان کے ہمراہ وفد خطے میں مذاکرات کے نئے دور کے آغاز سے قبل بیلجیئم، جرمنی اور ترکی کے حکام سے بھی مشاورت کرے گا۔امریکا کے نمائندہ خصوصی کا حالیہ مشن اتوار سے شروع ہونے کے بعد 28 فروری تک جاری رہے گا جس کے بعد وہ دوبارہ واشنگٹن واپس لوٹ جائیں گے۔امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے مطابق یہ دورہ افغانستان کے مستقبل کے تعین کی راہیں تلاش کرنے کے لیے امریکا کے قومی سلامتی کے مفادات کے تحفظ کی خاطر تمام افغان فریقین کو مذاکرات کی میز پر لانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔اس سلسلے میں زلمے خلیل زاد اپنے دورے کے دوران ہمارے اتحادیوں اور شراکت داروں سے اس مقصد کے حصول کو تیز کرنے کے لیے مشترکہ کوششوں پر تبادلہ خیال کریں گے اور افغان حکومت کے ساتھ مشاورت کریں گے۔خیال رہے کہ زلمے خلیل زاد نے امن مذاکرات میں تعاون کرنے پر پاکستان کے کردار کو سراہا تھا اور کہا تھا کہ سینئر طالبان رہنما ملا برادر کو ان کی درخواست پر رہا کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے