. خاشقجی قتل،امریکہ اورسعودی عرب کا شفاف تحقیقات جاری رکھنے کا اعادہ - Today Pakistan
Home / بین الاقوامی خبریں / خاشقجی قتل،امریکہ اورسعودی عرب کا شفاف تحقیقات جاری رکھنے کا اعادہ

خاشقجی قتل،امریکہ اورسعودی عرب کا شفاف تحقیقات جاری رکھنے کا اعادہ

سعودی وزیرخارجہ کی پومپبیو سے ملاقات میں یمن بارے مذاکرات جاری رکھنے ،ایران پر تزویرات اتحاد کی تشکیل کا بھی فیصلہ
ریاض(انٹرنیشنل ڈیسک )سعودی عرب کے وزیرمملکت برائے خارجہ امور عادل الجبیرنے واشنگٹن میں امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو سے ملاقات کی ہے ، اس ملاقات میں شام اور ایران سمیت خطے کے اہم مسائل پر بات چیت کی گئی۔عرب ٹی وی کے مطابق امریکی وزیرخارجہ نے علاقائی اور دو طرفہ دلچسپی کے امور میں سعودی عرب کی طرف سے بھرپور تعاون پران کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔دونوں دوست ممالک کے وزرائے خارجہ نے یمن میں اقوام متحدہ کے مندوب مارٹن گریفنتھس کی زیرنگرانی امن مساعی کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یمنی حکومت اور حوثی باغیوں کو سویڈن میں طے پائے جنگ بندی معاہدے پرہرصورت میں عمل درآمد یقینی بنانا ہوگا۔عادل الجبیر اور مائیک پومپیو کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ایران کے بڑھتے خطرات کی روک تھام کے لیے تزویرات اتحاد کی تشکیل اور انسانی حقوق کے امور پر بات چیت کی گئی۔دونوں رہ نماﺅں نے صحافی جمال خاشقجی کے قتل کی شفاف تحقیقات جاری رکھنے اور اس گھناﺅنے قتل کے مجرموں کا محاسبہ کرنے کی کوششیں جاری رکھنے سے اتفاق کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے