. تمام ہیرو ایک جیسے ہی ہیں ، کسی کو نمبر ون یا نمبر ٹو قرار نہیں دے سکتی ‘سجل علی - Today Pakistan
Home / شوبز / تمام ہیرو ایک جیسے ہی ہیں ، کسی کو نمبر ون یا نمبر ٹو قرار نہیں دے سکتی ‘سجل علی

تمام ہیرو ایک جیسے ہی ہیں ، کسی کو نمبر ون یا نمبر ٹو قرار نہیں دے سکتی ‘سجل علی

بالی ووڈ میں کام کرنا اعزاز کی بات ہے مگر پاکستان میں کام کرتے ہوئے زیادہ خوشی ہوتی ہے
لاہور (شوبز ڈیسک)معروف اداکارہ سجل علی نے کہا ہے کہ میرے لیے فلم اور ٹی وی میں کام کرنے والے تمام ہیرو ایک جیسے ہی ہیں ، میں کسی کو نمبر ون یا نمبر ٹو قرار نہیں دے سکتی ۔انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے شوبز انڈسٹری میں جب قدم رکھا تھا تو میرے تصور میں بھی نہیں تھا کہ اتنی کامیابیاں ملیں گی اور اتنی مقتولیت حاصل کروں گی ۔ یہ سب کچھ آپ کے نصیب میں لکھا ہوتا ہے بس ایک وقت مقرر ہوتا ہے اور مقررہ وقت ہی آپ اپنے ہدف تک پہنچتے ہیں۔ ابھی اپنے کریئر کا آغازکیا ہے اور بے شمار کام اور کرنا ہے ۔ سجل علی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان ٹی وی ڈرامہ انڈسٹری اور فلم انڈسٹری میں بہترین اداکار موجود ہیں جن کی صلاحیتوں سے بھرپور فائدہ اٹھایا جا رہا ہے ۔میں کسی بھی اداکار کو نمبر ون یا نمبر ٹو قرار نہیں سکتی ، ہر اداکار اپنے کام سے خود کو ثابت کرتا ہے کہ اس میں کتنا ٹیلنٹ ہے ۔انہوں نے کہا کہ بالی ووڈ میں کام کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے مگر مجھے پاکستان میں کام کرتے ہوئے جتنی خوشی ہوتی ہے اسے بیان نہیں کر سکتی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے